لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پولیس نے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے نذر آتش کر دیئے۔
کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا، کارروائی کے دوران بدنام ڈاکو ڈھولو جتوئی، بادشاہ جتوئی، ربو چانڈیو اور ککھرانی گینگ کے ٹھکانے مسمار کیے گئے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ پولیس نے تمام کچے کے علاقوں میں پولیس کیمپ قائم کر دیئے، لاڑکانہ کے امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔