کراچی:(دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالغفارعرف امجدعرف عرفان ٹی ٹی پی کے دہشتگردکمانڈر محمدعلی عرف مفتی خالدکاقریبی ساتھی ہے،گرفتارملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمدہوا ہے ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم نے اکتوبر2011میں محمد علی عرف مفتی خالداور داؤدعرف ولید کےہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرخودکش حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی ، ملزم نے5خودکش بمباروں ابوصالح،زوجہ ابوصالح جس کا تعلق چیچنیا سے ،داؤد عرف حسن آزربائیجان،شعیب اور عتیق کراچی سے،ان کوبراستہ وزیرستان سے بلانے کا انکشاف کیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے اعتراف کیاہے کہ خودکش بمبار ساتھیوں کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کےمزار کی طرف گیا تھا، پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا،نہ رکنے پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد ملزم کے ساتھیوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹس سے اڑادیا،دھماکے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔
ترجمان سندھ رینجرز کرا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم عبدالغفارفرارہو کرخیبر پختونخواہ میں روپوش ہو گیاتھا، ملزم دوبارہ کراچی میں دہشتگردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔