شمالی وزیرستان : تھانہ حدود میرعلی بازار سے 4 لاشیں برآمد

Published On 20 January,2024 10:05 am

باجوڑ : (دنیانیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے تھانہ حدود میرعلی بازار سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ، جہاں جاروں لاشوں کو شناخت کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔