کراچی: نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار دیں، ہسپتال منتقل

Published On 20 January,2024 06:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم ملزموں نے ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شہری پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔