کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی

Published On 21 January,2024 09:54 am

کراچی: (دنیانیوز) پی آئی بی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کےقریب ملزمان کار سوارشہری سےلوٹ مارکررہےتھے، فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکوؤں کے قبضے سےاسلحہ، نقدی اورموٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔