اے این ایف کی کارروائیاں، 168 کلو سے زائد منشیات برآمد،9 ملزمان گرفتار

Published On 22 January,2024 09:13 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 8 کارروائیوں میں 168 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، لسبیلہ، خیبر، کالاشاہ کاکو، اسلام آباداور کوہاٹ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 149کلو چرس،6 کلو آئس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 13 کلو افیون،2 کلو ہیروئن اور ایک تیس بور پستول بھی برآمدکی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔