کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 22 January,2024 05:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نبی بخش میں 3 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے تینوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا، تینوں ملزم ڈاکو چوری و ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔