کراچی: دکان پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی

Published On 24 January,2024 01:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے موبینہ ٹاؤن میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر دکان پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان دکان پر پہنچے جو ہیلمٹ اور کیپ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں، دو ٹارگیٹ کلر دکان کی جانب گئے اور ایک نے فائرنگ کر دی۔

واضح رہے دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیر کی رات پیش آیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، پولیس کی جانب سے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔