کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 24 January,2024 06:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ناتھا خان پل کے قریب 2 مبینہ ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران دونوں ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی، دونوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔