کراچی، سکھر: 2 ملزم گرفتار، ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، موٹرسائیکل بھی چوری

Published On 25 January,2024 05:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور سکھر میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزم گرفتار، ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری زخمی جبکہ چور گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل لے اڑے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب آرام باغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے، ملزم کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، بچی کو گارڈن کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔