نوشہرہ سے اسلام آباد جانے والی کار سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Published On 25 January,2024 02:20 am

نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ سے اسلام آباد جانے والی کار سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ پر عجب باغ کے قریب ناکے پر ایک مشتبہ کار کو روکا گیا تو تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے غیر قانونی جدید اسلحہ برآمد ہوا، اسلحہ سمگلر واحد گل کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے صوبے میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے اسلحے میں SMGs,9 MM پستول، درجنوں رائفلز، ہزاروں بور کے کارتوس، درجنوں بور کے میگزین شامل ہیں، گرفتار ملزم نے غیرقانونی طور پر اسلحہ پنجاب اور اسلام آباد منتقل کرنے والے سرغنہ کے بارے میں اہم انکشاف بھی کیا ہے۔