اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار کے پمز ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نوجوان کو لے کر مبینہ طور پر فرار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آزاد کمشیر کا رہائشی بلال دوائی لینے کزن کے ہمراہ پمز ہسپتال آیا تھا، پمز ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر الگ سے بات کرنے کے بہانے بلال کو ہسپتال کے گیٹ پر لے گئی، آدھا گھنٹہ گفتگو کے بعد نامعلوم کار سوار کی مدد سے بلال کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔
پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کیخلاف اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کر دی، اغوا ہونے والا 22 سالہ نوجوان بلال آزاد کشمیر کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق نوجوان غیر ملکی کمپنی میں بطور ڈرلر آپریٹر کام کرتا تھا ، واقعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں، بہت جلد نوجوان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔