پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Published On 25 January,2024 10:50 am

پشاور: (دنیانیوز) تھانہ داؤدزئی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، شہید کانسٹیبل کامران اپنے بچوں کو سکول وین تک چھوڑنے آیا تھا ، فائرنگ کے بعد حملہ آور کھیتوں میں فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔