ایف آئی اے کی کارروائی، قتل کا ملزم دبئی سے واپس پہنچتے ہی کراچی سے گرفتار

Published On 26 January,2024 03:58 pm

کراچی : (دنیانیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو دبئی سے واپس پہنچتے ہی گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بیرون ملک دبئی سے آنے والا ملزم محمد عمر پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ، ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ راولپنڈی میں مقدمہ درج تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم نے فلائٹ نمبر PA111 سے پاکستان پہنچا تھا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا ، بعد ازاں ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔