راولپنڈی : (دنیانیوز) راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ،چار گھنٹے تک جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور ایک گھر کو آگ لگی ہے۔
ریسکیو کاکہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے اور 12 سے زائد ریسکیو اہلکارموقعہ پر مصروف عمل ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ کو محدود کیا اور پائپ لائن کی سپلائی بند کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو اطلاع کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کو گھروں سے نکال دیا گیا ہے، آگ کے باعث ابھی تک کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا، متاثرہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پائپ لائن اور گھر میں لگی آگ پر پونے 4 گھنٹے بعد قابو پایا گیا ہے ۔