راولپنڈی: (دنیانیوز) روات کے علاقہ میں پولیس ملازم کلاس فور چوکیدار کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ، قتل میں ملوث دو افراد گرفتارکرلیے گئے ۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان بھی محکمہ پولیس کے مالی اور رنگ ساز ملزم نکلے، ملزمان نے مقتول نصیر سے رقم ادھار لے رکھی تھی، رقم کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتول کو بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزمان محمد ارشاد اور شاہ نواز کو روات پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔