راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹروبس حادثے کا شکار، متعدد مسافر زخمی

Published On 24 October,2023 11:30 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹروبس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیورکی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور فیض احمد فیض سٹاپ پر سنگل ٹریک پر غلط اوورٹیک کر رہا تھا، اوورٹیک کرتے ہوئے میٹرو بس باونڈری وال سے ٹکرا گئی، جس کے باعث میٹرو بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔