راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس اہلکار نے سسرالیوں کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیصل نامی پولیس اہلکار کی سسرالیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی، اہلکار کے فائرنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، وردی میں ملبوس پولیس اہلکار کو سرعام فائرنگ کرتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس اہلکار کی فائرنگ سے اس کے سسرالیوں کے گھر کی دیوار اور گھر کا مرکزی گیٹ متاثر ہوا ہے، فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار تھانہ نصیر آباد میں تعینات ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔