راولپنڈی: کرنٹ لگنے سے 3مزدور جاں بحق

Published On 19 January,2024 07:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکول کی عمارت کو پینٹ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ صادق آباد کے علاقے خرم کالونی میں پیش آیا جہاں تینوں مزدور سکول کی عمارت کو پینٹ کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک لوہے کی سیڑھی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں امتیاز، عمر دراز اور مظفر شامل ہیں، تینوں مزدوروں کی لاشون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔