کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو 79 رنز سے مات دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔
حسیب اللہ نے 44 اور کپتان عمر امین نے 32 ر نز کی باری کھیلی جبکہ حیدر آباد بہادرز کی جانب سے فیضان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
— Sindh Premier League (@spl20official) February 5, 2024
جواب میں حیدر آباد بہادرز کی ٹیم 13 ویں اوور میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سجاد 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔
میرپور خاص ٹائیگرز کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، یعقوب نے 25 رنز یکر تین شکار کیے۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، مصباح الحق و دیگر بھی موجود تھے۔