عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے سود مند ثابت ہوں گے: سرفراز احمد

عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے سود مند ثابت ہوں گے: سرفراز احمد

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر نے 2 سال میں جہاں بھی لیگ کھیلی وہ ٹیم ٹاپ کر رہی ہے، محمد عامر اور سہیل خان نئی اور پرانی گیند کروانے کے ماہر ہیں۔

سرفراز احمد نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے غیرملکی کھلاڑی میچز شروع ہونے سے پہلے آجائیں تو اچھا ہے۔

گفتگو کے آخر میں انڈر19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔