لاہور: (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمیر بن یوسف نے کہا ہے کہ جیسن رائے اور رائیلی روسوو کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمیر بن یوسف نے کہا کہ کوشش تھی لمبی اننگز کھیلوں، عامر اور عقیل کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ ہوئی، ہماری وکٹیں تھوڑی جلدی کر گئیں، ٹاپ آرڈر بیٹرز ناکام ہوئے، امید ہے کوئٹہ کا آئندہ سیزن اچھا ہو گا۔
عمیر بن یوسف کا کہنا ہے کہ رائیلی روسوو سے سکور نہیں ہو سکا، جیسن رائے اور رائیلی روسوو کے ساتھ ڈرسنگ روم شیئر کیا جس سے سیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔