سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان خالق حقیقی سے جا ملے

Published On 23 March,2024 09:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے اور آج لاہور میں انتقال کر گئے، شہریار خان کی عمر 89 برس تھی۔

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی تدفین کراچی میں ہو گی، ان کی میت کو آج کراچی لے جایا جائے گا۔

شہریار خان دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے، شہریار خان سابق سفارت کار بھی تھے اور وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔