پی سی بی کا ہیڈ کوچ کیلئے لیوک رونکی سے رابطہ

Published On 26 March,2024 10:42 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیوک رونکی نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

سابق کرکٹر لیوک رونکی نے گزشتہ سال پی سی بی کی پیشکش پر انکار کردیا تھا جس کے بعد بریڈ برن ہیڈ کوچ بنے تھے۔

واضح رہے کہ سابق کیوی وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔