لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
فٹنس کیمپ کل سے کاکول ایبٹ آباد میں شروع ہوگا، بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان کیمپ میں شریک ہوں گے۔
اعلان کردہ کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان شامل ہیں، افتخار احمد، عرفان خان، شاداب خان، عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز بھی فٹنس کیمپ جوائن کریں گے۔
فٹنس کیمپ میں مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، حسن علی حصہ لیں گے، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ فٹنس کیمپ کا مقصد نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔