لاہور: پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو زیادہ دلچسپ بنانے کے علاوہ خواتین کرکٹرز کے لیے بھی پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔