محسن نقوی کا شہریار خان کے انتقال پر اظہار افسوس

Published On 23 March,2024 11:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہریار خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریار خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔