لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ۔
عماد وسیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گا۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پی سی بی کے حکام سے ملاقات کے بعد، میں نے اپنی ریٹائرمنٹ پر نظر ثانی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،عماد وسیم اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔
خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔