پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کیلئے شیڈول کا اعلان

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کیلئے شیڈول کا اعلان

3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہو گی اور یہ تمام 6 میچز 6 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 14 نومبر سے گابا برسبین میں شروع ہو گی جس کا دوسرا ٹی 20 میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اور آخری میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، یہ تینوں ٹی 20 میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔