لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ، الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردیے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں۔
چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا، سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید افسران کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے گا۔