قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز

Published On 14 May,2024 04:37 pm

لندن: (حسیب ارسلان) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

بارش کے باعث کھلاڑی انڈور ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں، کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 مئی کو کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح ہے کہ انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔