ٹی 20 ورلڈ کپ: لارا کی سیمی فائنل اور فائنلسٹ ٹیموں بارے پیشگوئی

Published On 14 May,2024 05:28 pm

برج ٹاؤن: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل اور فائنلسٹ کی پیشگوئی کر دی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز کے مطابق بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

برائن لارا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اچھا پرفارم کرنا چاہیے، ان کے پاس بہت سے ستارے ہیں اور جب وہ ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔