لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے۔
دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کے لیے لیڈز سے سسکس گئے، بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے بھی پرعزم ہیں اور دونوں کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز اگلے ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے جس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔