لاہور: (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھائی امیر اکبر کے مطابق سجاد اکبر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 63 برس تھی۔
سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 182 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، سجاد اکبر لیول فور کوچ تھے ، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سجاد اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔