میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا نے 15 رکنی ابتدائی سکواڈ کو برقرار رکھا ہے، سکواڈ میں 2 ٹریولنگ ریزروز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں جبکہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی سکواڈ ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جون کے آغاز سے شروع ہو رہا ہے، امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔