کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔
کراچی میں ٹیپ بال کے ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کافی ٹیلنٹڈ ہے امید ہے وہ لڑکا پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسا لڑکا چاہیے جو آغاز میں 6 اوور اچھا کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی وکٹیں بلے بازوں کیلئے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے، تیمور مرزا ٹیپ بال کرکٹ کا اچھا کھلاڑی ہے لیکن وہ پھر بھی شاہد آفریدی نہیں بن سکتا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کہ کرکٹ پر فوکس رکھے۔