گیانا: (دنیا نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
گیانا جارج ٹاؤن کے پروویڈنس سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاپوانیوگنی نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کاہدف دیا جو ویسٹ انڈیز نے 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز نے 42 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، برینڈن کنگ 34 اور نکولس پوران 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کپتان روومین پاول نے 15 رنز بنائے جبکہ آندے رسل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپتان اسد والا نے 2 جبکہ جان کاریکو، چیڈ سوپر اور علی ناؤ نے ایک ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، سیسی باؤ 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور آندرے رسل نے 2، 2 جبکہ عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور گڈاکیش موتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ نمیبیا اور عمان کے درمیان کل برج ٹاؤن میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5:30 پر کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔