ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر

Published On 03 June,2024 12:04 pm

ڈیلس: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے ڈیلس میں کمر کس لی تاہم پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہوگیا۔

کھلاڑیوں نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا، تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 سے 7 بجے تک ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلس میں میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔