ٹی 20 ورلڈکپ: امریکی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Published On 01 June,2024 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم اور بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، پاکستان میں کرکٹ کیلئے پیار اور جنون پایا جاتا ہے، گرمیوں میں بھی یہاں ہر جگہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کیلئے محبت پاکستان اور امریکا میں مشترکہ ہے، امریکا پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے، حال ہی میں ہم نے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی، میں نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں سے بیٹنگ اور باولنگ کے گر سیکھے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا کہ مجھے امید ہے ہمیں ٹی 20 ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔