لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی خبروں کی تردید کر دی۔
ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی سکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔
دوسری جانب میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے بورڈ سے شکوہ کیا کہ کپتانی سے ہٹا کر نائب کپتان کیوں بنایا جارہا ہے؟ ٹیم میں بطور باؤلر کھیلوں گا اور نئے کپتان کو مکمل سپورٹ کروں گا۔