ٹی20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی

Published On 31 May,2024 11:38 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا کیلئے پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکا پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی ہے، جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ڈیلاس میں ہی ہو گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔