لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا سے شکست کے بعد جیت کے جذبے کے ساتھ ڈیلس سے نیویارک پہنچ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم ساڑھے 3 گھنٹے سے زائد کی مسافت طے کر کے نیویارک پہنچی ہے جہاں قومی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔
نیویارک میں پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی، 9 جون کو قومی ٹیم روایتی حریف بھارت سے پنجہ آزمائی کرے گی جبکہ 11 جون کو کینیڈا سے جوڑ پڑے گا۔
ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں، وہ اہم میچ سے قبل قومی کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یار ہے کہ ڈیلس میں پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔