کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس کی۔
گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگا کر کیچز کی پریکٹس کرائی گئی جس پر خاصی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال فارمیٹ کے کرکٹرز نے کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کی۔
ٹریننگ کرنے والوں میں امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل تھے، کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی، سِلپ کیچنگ اور اونچے کیچز کی پریکٹس بھی کی گئی۔
بعدازاں کھلاڑیوں نے شکوہ کیا کہ پریکٹس سٹیڈیم کے مین گراؤنڈ میں ہونی چاہیے جہاں گھاس بہت اچھی اور معیاری ہے جبکہ اکیڈمی گراؤنڈ کی گھاس معیاری ہے نہ گراؤنڈ ہموار ہے جس سے انجری کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ اس کیمپ میں پاکستان شاہینز کے 15 کھلاڑی بھی شریک ہیں جبکہ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔