ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی 7 جولائی کو پاکستان آمد

Published On 02 July,2024 08:52 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔

جیسن گلسپی کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے اور دورۂ آسٹریلیا میں پاکستان شاہینز ریڈ بال ٹیم کی بھی کوچنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے سے 2 چار روزہ میچز کھیلے گی۔