لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کینیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ کی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ کی ٹیم وینکوور نائٹس نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، کپتان بنائے جانے کے بعد قومی ٹیم کے بابر اعظم اب محمد رضوان کی قیادت میں کھیلیں گے، گلوبل ٹی 20 لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلی جائے گی۔
وینکوور نائٹس کی انتظامیہ نے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے محمد رضوان کے نام کے ساتھ سر لکھا، وینکوور نائٹس کے سکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر محمد رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں، انتظامیہ کی جانب سے رضوان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔