لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 6 جولائی کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کی صدارت کریں گے، پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبرز شریک ہوں گے۔
اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس پر معاملات زیر بحث آئیں گے، قومی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بات کی جائے گی، اجلاس میں بورڈ کے بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات، سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔