کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش کر دی۔
بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راچن رویندرا، بین سیئرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اعجاز پٹیل کو دوبارہ کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جبکہ وہ پچھلے کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔
بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ جن کرکٹرز کو آفر کیا گیا یے انہیں ہر صورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپر سمیش کے لیے دستیاب ہونا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کنٹریکٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا ہے۔