کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کریں گے جبکہ سابق کپتان کین ولیمسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
مائیکل بریسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ول اورورکے اور بین سئیرز ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بھارت کے شہر نوئیڈا میں کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 9 سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کا بھی دورہ کرے گی جہاں پر پہلا ٹیسٹ 18 اور دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔