انگلینڈ کے فاسٹ بولرگس ایٹکنسن آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار

Published On 12 August,2024 10:33 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انگلش ٹیم کے فاسٹ بولرگس ایٹکنسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیئر آف دی منتھ اپنے نام کرلیا۔

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو جولائی کی کارکردگی کی بنیاد پرپلیئرآف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، گس ایٹکنسن کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم میں سری لنکا کی چماری اتھاپتھو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

چماری اتھاپتھو کو دوسری مرتبہ پلئیر آف دی منتھ کا اعزاز ملا ہے، اس سے قبل چماری اتھاپتھو مئی میں بھی پلیئرآف دی منتھ قرار پائی تھیں۔