دی ہیگ: (ویب ڈیسک) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امریکا نے کینیڈا کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
دی ہیگ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں 169 رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا سکی۔
کینیڈا کی جانب سے دلپریت باجوہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شریاس مووا 37، ڈِلن ہیلیگر 20، ہرش ٹھاکر 13، کپتان نکولس کرٹن 4، کنورپال ٹاٹھگر 3 اور ایرون جونسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
امریکا کی جانب سے ایرون جونز، نوستھوش اور شیڈلے وین شالکویک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے، امریکا کی جانب سے سیتیجا مکاملا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرمیت سنگھ 24، اینڈریس گوس 21، کپتان مونانک پٹیل 16، نیتیش کمار 14 جبکہ ایرون جونز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شیڈلے وین شالکویک 15 اور شایان جہانگیر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔